انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں اسد عمراور چئیرمن پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ اسد عمر،علیمہ خان اورعظمی خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت تفتیشی افسرنے بتایا کہ دو ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں مگر تاحال ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے عدالت آکر غلط بیانی کی جارہی ہے کہ تفتیشی افسر نہیں ملا۔ ملزمان کے وکیل برہان معظم نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسرنے پہلے ہی ملزمان کو قصوروار ڈکلئیر کردیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔ خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف اسد عمر سمیت دیگر ملزمان پر 9مئی کے پرتشدد واقعات پر مقدمات درج ہیں۔