پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر تیزی کارجحان برقرار ہے۔
کاروباری دن کے آغاز پر100انڈیکس میں 60 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،اس وقت 11 بجکر26 منٹ پر100انڈیکس میں 350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہےجس کے بعد 100 انڈیکس 51800 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
گیس قیمتوں میں اضافے سے آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔