کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد فی کلو مرغی 850 روپےکی ہوگئی۔
کمشنرکراچی نے مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 650 روپے مقررکررکھی ہے تاہم مرغی کا گوشت 850 سوپچاس روپے فی کلو میں فروخت کیا جانے لگا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگی مرغی خرید کرسستی نہیں بیچ سکتے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد فی کلو مرغی 880 روپےکی ہوگئی۔ مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں ایک روز میں 54 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 746 سے بڑھ کر 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ کچھ مقامات کر مرغی 880 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کےگوشت کے سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو ہیں جبکہ رمضان اورعید پرمرغی کاگوشت 840 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔