پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے آئی فنکارہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
اوکاڑہ دو روز قبل نوجوان خاتون کی نعش نواحی گاؤں 35 جیڈی سڑک کنارے سے پڑی ہوئی ملی تھی جس کو نامعلوم ملزمان نے مبینہ زیادتی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو قتل کر کے نعش کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے تھے اطلاع ملنے پر تھانہ گوگیرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
مقتولہ کی شناخت کے لیے مختلف علاقوں میں اعلانات کیے گئے جس پر مقتولہ کی شناخت 35 ای بی عارف والا کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق خاتون عارف والا سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اوکاڑہ آئی تھی۔
مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔