امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔ واشنگٹن، نیویارک، لاس اینجلس، ڈیلاس، شکاگو اور اٹلانٹا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ٹرمپ کے طرز حکومت کو آمریت قرار دیا۔ ارکان کانگریس کا ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ کی معاشی پالیساں نا منظور، امریکا بھر میں صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، امریکا کے مرکزی شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
واشنگٹن کے نیشنل مال کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، اراکین کانگریس نے اپنے خطاب میں ٹرمپ کی طرز حکومت کو آمریت قرار دیا، جمہوریت کی بحالی اور ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک چلانے کا اعلان بھی کردیا۔
نیویارک میں بھی ٹرمپ کے خلاف ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف نعرے بازی کی۔ لاس اینجلس میں ہزاروں افراد پیرشنگ اسکوائر پر جمع ہوئے، اور جلوس کی شکل میں شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
ہینڈز آف مومنٹ کے نام سے شروع کی گئی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ڈیلاس، شکاگو اور اٹلانٹا میں بھی لوگوں نے امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔
اس سے پہلے یورپ میں برلن، فرینکفرٹ، پیرس اور لندن میں امریکی صدر کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئی۔