آزاد کشمیر کی انتیس وزرا پر مشتمل کابینہ کو پانچ ماہ بعد محکموں کا قلمندان سونپ دیئے گئے۔
آزادکشمیر کی موجود ہ وزیر اعظم انوار الحق کی کابینہ نے جون میں وزارتوں کا حلف اٹھایا تھا،29 وزرا 5ماہ سے بغیر کسی کام کاج کے تنخواہ مراعات وصول کررہے تھے۔
29 وزرا کے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، جبکہ کئی وزرا من پسند محکمے نا ملنے پر ناخوش ہیں۔
آزاد کشمیر کابینہ میں پیپلز پارٹی کے 9 اراکین اسمبلی مسلم لیگ ن کے چار اراکین اسمبلی کو وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہےجبکہ تحریک انصاف کے سولہ اراکین کو وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔