وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرمیانمار میں تباہ کن زلزلے سےمتاثرین کیلئےہنگامی امدادی سامان یانگون پہنچا دیا گیا، سفیرپاکستان عمران حیدر نے سامان وصول کرنے کے بعد مقامی حکام کے حوالے کردیا ۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے بھیجے گئے،پینتیس ٹن سامان کی پہلی کھیپ میں خیمے، ترپالیں، کمبل، تیار کھانے، ادویات اور واٹر ماڈیولز شامل ہیں،ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ یانگو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو سفیر پاکستان عمران حیدر اور سفارت خانہ پاکستان کے عملے نے وصول کیا اوریانگون کے میئر اور وزارت خارجہ اور فوجی حکام کی موجودگی میں یانگون کے وزیر اعلی کے حوالے کیا،گزشتہ روزوزیر اعظم شہباز شریف نےاپنے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیاتھااور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سےستر ٹن سے زائد ہنگامی امدادی سامان دو چارٹرڈ پروازوں کے زریعے روانہ کرنے کا انتظام کیا گیا،امدادی سامان میں پانچ سو پینسٹھ خیمے، دوسو دس ٹارپولین، دوہزار کمبل،خوراک، ادویات اور دس واٹر فلٹریشن یونٹس شامل ہیں۔ مزید پینتیس ٹن امدادی سامان پر مشتمل دوسری کھیپ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں روانہ کی جائے گی،میانمار میں پچیس مارچ کو آنے والےسات عشاریہ سات شدت کے زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس کے بعد فوجی حکومت نے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی تھی۔