جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزائر ٹونگا میں اتوار کو زلزلے کے شدید جھٹکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ٹونگا کے دارالحکومت سے تقریباً 190 میل دور سمندر میں تھا جس کی گہرائی 15 میل بتائی گئی ہے۔
زلزلے کے فوری بعد امریکی جیولوجیکل سروے نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ زلزلے کے نتیجے میں خطرناک سمندری لہریں پیدا ہو سکتی ہیں جو ٹونگا کے ساحلوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔