بہاولپور تھانہ صدر کی حدود میں 11سال کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ حل ہوگیا۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے شواہد اور دی این اے نمونوں کا رزلٹ جاری کر دیا، پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
پولیس کے مطابق بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث 2 سگے ماموں اور 2 قریبی رشتہ دار نکلے، پولیس تھانہ صدر نے چاروں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان نے زیر حراست زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیا۔
پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے، واقعہ کا مقدمہ سوموار کو نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی تھی۔