رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تقریباً 12 کروڑ سے زائد لوگوں نے عبادتوں کی سعادت حاصل کیں۔ سعودی حکومت نے اللہ کے مہمانوں کے شایان شان استقبال کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کے جنرل اتھارٹی کے سی ای او کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں کل 122,286,712 زائرین کا استقبال کیا گیا۔
الشہرانی نے بتایا کہ عمرہ کرنے والوں کی تعداد 16,558,241 تک پہنچ گئی جبکہ مسجد نبوی میں نمازیوں کی تعداد 92,132,169 اور مسجد الحرام میں 30,154,543 تھی۔
الشہرانی نے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں تعاون کیا اور دعا کی کہ ان کی کاوشوں کو اجر ملے۔