عمان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
رپورٹس کے مطابق عمان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں آج 29 رمضان کی شام کو شوال 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ عید الفطر پیر، 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔
ان ممالک میں رویت ہلال کے لیے متعلقہ کمیٹیوں نے اجلاس منعقد کیے لیکن چاند کی رویت کی تصدیق نہ ہونے پر رمضان المبارک 30 روز پر مشتمل ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں عید الفطر کل اتوار، 30 مارچ کو منائی جائے گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے 29 رمضان کی شام کو چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔