عید سے پہلے عوام کے لیے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ایک روپیہ فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بدستور 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔