ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) ماہی گیری سبسڈی معاہدہ باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔
پاکستان کی منظوری کے بعدڈبلیو ٹی او معاہدےکو قبول کرنے والےممالک کی تعداد 94 ہو گئی،ایس آئی ایف سی کی مدد سےکیے گئےاس اہم معاہدے کےباعث پاکستان کو‘فش فنڈ’ کے وسائل حاصل کرنےکاموقع ملے گا۔
اس اہم معاہدے کے تحت غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے میں مدد ملے گی،ماہی گیری سبسڈی معاہدے سےسمندری وسائل کا تحفظ اور پائیدار ترقی ممکن ہوگی،بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی ماہی گیری سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی قدر بڑھے گی
پاکستان کی معیشت میں ماہی گیری کا حصہ بڑھنے اور برآمدات میں اضافے کی قوی امید ہے،معاہدے سے پاکستانی ماہی گیری صنعت کو جدید تکنیکی معاونت اور مالی مدد ملے گی۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اس اقدام کی بدولت سمندری حیات کے تحفظ سے ماہی گیری کے شعبے میں طویل المدتی استحکام ممکن ہوگا۔