متحدہ عرب امارات میں تیل کے عالمی نرخوں کے مطابق نومبر کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ سے مسلسل پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
متحدہ عرب امارات میں سپرر 98 پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 3.44 درہم ہے،سپیشل 95 کی فی لیٹر قیمت 3.33 درہم ہے،اس کے علاوہ ای پلس کی قیمت 3.26 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 3.57 درہم ہے۔
اکتوبر کے پہلے ہفتے میں برینٹ آئل کی قیمت $90.9 سے $84 کے درمیان اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اس کے بعد 19 اکتوبر کو 92.38 ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ 30 اکتوبر کے وسط تک یہ قدرے کم ہوکر $89.54 فی بیرل پر آ گئی۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو