پنجاب سمیت ملک بھر میں جمعتہ الوداع اوریوم القدس کےموقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے،جمعتہ کےاجتماعات پر3ہزار سےزائد پولیس اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہےکہ یوم القدس ریلیوں کی سکیورٹی پر4ایس پیز، 8 ڈی ایس پی سمیت1ہزارسے زائد اہلکارتعینات کیےگئےہیں،ڈولفن اسکواڈکی 88 ٹیمیں،پی آریو کی52اورایلیٹ فورس کی12ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔
سی سی پی او نے کہا جمعتہ الوداع کےموقع پرنمازیوں کی سکیورٹی میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے، نماز جمعہ اوریوم القدس ریلیوں پرپولیس ریسپانس یونٹ موثرپٹرولنگ یقینی بنائیں، جمعہ کے اجتماعات اور ریلیوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقراررکھاجائے۔
داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ اور نگرانی کا عمل سخت کیاجائے،انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔