امریکہ کےلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے سے متعلق پانچ رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم اپریل کےوسط میں پاکستان پہنچےگی۔
ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پرپی آئی اےکی کیٹیگری ٹوسےون کی جائےگی،کیٹیگری تبدیلی کے لئےایم اویو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مدمیں75ہزار ڈالرز ادائیگی کی گئی۔
جولائی 2020میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکےباعث پی آئی اے پروازوں پرپابندی عائدکی گئی تھی،یوایس ڈیپارٹمنٹ برائےٹرانسپورٹیشن نےپی آئی اے کی کیٹیگری ون سےٹوکردی تھی،پابندی سےقبل پی آئی اے امریکہ کےلئےہفتہ وار6پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔