پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گر گئی، انٹربینک میں 16 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہوگیا۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی پیشقدمی رک گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ہوگئی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 280 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔
ای کیپ رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 94 پیسے پر آگیا۔