متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے مرکزی بینک نے 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ۔
اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ نیا نوٹ کاغذ کے بجائے پالیمر سے بنایا گیا ہے اور اسے جدید ڈیزائن کے ساتھ اعلیٰ سکیورٹی خصوصیات سے مزین کیا گیا ہے۔
اس نوٹ میں جعل سازی روکنے کے لیے اسپارک فلو ڈائیمنشنز اور کائینگرام کلرز جیسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
سرخ رنگ کے مختلف شیڈز سے تیار کردہ اس نوٹ کے اگلے حصے پر ام القیوین کا تاریخی قلعہ جبکہ پچھلے حصے پر فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر نمایاں ہیں۔
خاص طور پر بصارت سے محروم افراد کے لیے نوٹ پر بریل علامات بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ وہ اس کی قیمت آسانی سے جان سکیں۔
مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ نئے نوٹ کے ساتھ ساتھ 100 درہم کا پرانا نوٹ بھی بدستور قابل استعمال رہے گا۔