پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف مری سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
پیر کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف چھانگلہ گلی سے مری ایکسپریس وے کے ذریعے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے تھے اور ان کی روانگی کے وقت سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز ، ان کے بیٹے جنید صفدر اور انکی فیملی کے دیگر ممبران بھی نواز شریف کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔
نواز شریف اسلام آباد پہنچنے کے بعد سابق وفاقی وزیر اور پارٹی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر گئے اور ان کے بیٹے کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر آمد
— PMLN (@pmln_org) October 30, 2023
چیف آرگنائزر مریم نواز بھئ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ہمراہ تھیں
محمد نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے عنزہ طارق کی حادثہ میں انتقال پر اظہار تعزیت کیا
محمد نواز… pic.twitter.com/ffSgvHimIA