امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا نے ایرانی انٹیلی جنس وزارت سے منسلک 3 افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں سابق ایف بی آئی ایجنٹ کے اغوا اور حراست میں رکھنے پر عائد کی گئیں جبکہ اس واقعے میں ایرانی افسران محمد بصیری ، تقی دانشوار اور احمد خزائی بھی ملوث ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس وزارت کے افسران کو تلاش کرکے سخت سزا دیں گے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مسٹر لیونسن کے ساتھ ایران کا سلوک انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور امریکی شہریوں کے خلاف غیر منصفانہ حراست کے ایرانی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔