امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کردیا۔
کابینہ کےاجلاس کےبعدمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا کہ مستقبل میں گرین لینڈ امریکا کا حصہ ہوگا،یہ امریکی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرمائیک والٹز اورنائب صدرجےڈی وینس کی اہلیہ رواں ہفتےگرین لینڈ کا دورہ کرنےوالے ہیں،دورے کےانتظامات مکمل کیےگئےہیں،تاہم گرین لینڈ کی حکومت کا کہنا ہےکہ یہ دورہ خودمختاری پر حملہ ہے۔