وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی بڑی غلطی،یمن پر حملوں کا منصوبہ چیٹ گروپ میں لیک کردیا ،دی اٹلانٹک کے چیف ایڈیٹر جیفری گولڈبرگ کو حملوں کی خبر گھنٹوں پہلے مل گئی ۔
امریکی صحافی نے دعویٰ کیا کہ انہیں کسی نے چیٹ گروپ کا لنک بھیج دیا جس میں وزیر دفاع نے یمن پر حملوں کا منصوبہ شیئر کیا،وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا ذمہ داری لینے سے انکار،صحافی کو جھوٹا اور دھوکے باز قرار دیا۔
ڈیموکرٹیک پارٹی نے واقعے پر شور مچانا شروع کردیا۔۔ نیشنل سیکیورٹی کا ایشو بنا لیا۔۔ وائٹ ہاؤس نے تحقیقات شروع کردی۔