آج 25 رمضان کی رات مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حرم شریف میں امامت شیخ عبداللّٰہ بن عواد الجہنی اورشیخ بندربن عبدالعزیز بلیلہ کریں گے،مسجدِ نبوی ﷺ میں امامت شیخ ڈاکٹرمحمد بن احمد برہجی اورشیخ ڈاکٹر عبداللّٰہ بن عبدالمحسن القرافی کریں گے۔
رمضان المبارک کےآخری عشرےکی 25 ویں شب کے موقع پرمسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں 25 لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی ہے،مسجد الحرام زائرین کے تحفظ کےلئے خصوصی اقدامات کیےگئےبیس ہزار پبلک سیکیورٹی فورسز اہلکار تعینات کیےگئے ہیں۔