سونے کی قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد آج ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 27 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی تھی۔