ڈیرہ غازی خان کے تونسہ شریف کے سرحدی علاقے میں قائم جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 20 سے 25 دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا، جس میں راکٹ لانچرز اور جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا، جس پر دہشت گرد فرار ہوگئےدہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جھنگی چیک پوسٹ پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جبکہ کوئیک رسپانس فورس کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا۔