ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوزکانفرنس کرتےہوئےکہا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے ملک اورقوم کےتحفظ کے لیےپرعزم ہے،ویزہ پروسس کے ذریعے قومی سلامتی اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان کا یہ ردعمل اُن ممالک کی فہرست کے بعد سامنے آیا ہےجن پرمختلف نوعیت کی سفری پابندیاں عائد کی جانی تھیں،فہرست میں پاکستان،افغانستان اور ایران سمیت اکتالیس ممالک کے نام شامل تھے۔
ترجمان سے وائس آف امریکا کو بند کرنے سےمتعلق بھی سوال ہوا،جس پر اُن کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ وفاقی بیوروکریسی کم کرنے کیلئے منتخب ہوئے ہیں،ایسے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں