لاہور سمیت ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،یوم شہادت حضرت علی کامرکزی جلوس مبارک حویلی سے,برآمد،مرکزی جلوس روایتی راستوں پرگامزن ہے۔
یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا،جلوس اکبری گیٹ سےبرآمد ہوگااورکربلا گامے شاہ اختتام پذیرہوگا، اندرون موچی دروازہ، دہلی دروازہ اور اکبری دروازہ ٹریفک کے لیےبند ہے،عزاداروں کےداخلے کے لیےواک تھروگیٹس نصب کیےگئےہیں،روڈ پرکنٹینرز لگ گئے،ملحقہ سڑکوں پر بیریئر، خاردار تاریں اور کناتیں لگا دی گئی۔
ناکوں پر پنجاب پولیس اورڈولفن تعینات ہیں،مرکزی روٹ شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلیے 8 مقامات مختص ہیں،صوبہ بھر میں 17ہزارسے زائد پولیس افسر اور اہلکاران ڈیوٹی دیں گے،لاہور میں7000 سے زائد پولیس افسر اور اہلکاران ڈیوٹی دیں گے،جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے 180 کیمرے نصب ہیں۔