یومِ پاکستان وہ تاریخ ساز دن ہےجب مسلمانوں نےاپنی علیحدہ شناخت اور خود مختار ملک کے قیام کے حصول کا آغاز کیا۔
یہ دن ہمیں اپنےبزرگوں کی جدوجہد اورقربانیوں کی یاد دلاتا ہے،پیغام پاکستان تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی انتھک محنت اورقائد اعظم کی رہنمائی کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔
تحریک پاکستان کی جدوجہد میں طلباء نےبھی بھر پورحصہ لیا اوراپنےعزم وحوصلےسے تحریک کو تقویت دی،طلباء کی قربانیاں اورمحنت قیام پاکستان میں اہم سنگ میل ثابت ہوئیں۔
تحریک پاکستان کےمجاہدشوکت علی نے تحریک پاکستان کی جدو جہد میں طلباء کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا"سٹوڈنٹس گاؤں گاؤں گئے اور قائد اعظم کا پیغام پھیلایا۔
شوکت علی نےکہا قائداعظم کی قیادت میں طلباء تحریک پاکستان میں شامل ہوئے،قائداعظم کی ہدایت پرہمیں چارنعرے بلند کرنےپرزوردیا گیا،جاتی ہےتوجائے جان ،لے کے رہیں گےپاکستان،"پاکستان کا مطلب کیا ؟لا الہ الا اللہ!"۔