پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مسلسل پانچ سیشن سےجاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ انیس ہزارپوائنٹس کی حد برقرارنہ رہ سکی،ہنڈریڈ انڈیکس تین سوستائیس پوائنٹس کمی کےبعد ایک لاکھ اٹھارہ ہزارچارسوبیالیس پوائنٹس پربند ہوا
کاروباری ہفتےکےآخری روزاسٹاک مارکیٹ نیا ریکارڈ نہ بناسکی،آج اسٹاک مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث فروخت کے دبائو میں رہی،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،اسٹاک مارکیٹ تین سوستائیس پوائنٹس کمی کےبعد ایک لاکھ اٹھارہ ہزارچارسوبیالیس پوائنٹس پربند ہوئی،
آج مارکیٹ میں تئیس ارب چھبیس کروڑروپےمالیت کےچھتیس کروڑچھیاسی لاکھ شیئرزکالین دین ہوا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 769 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔