سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے متعلق منفی پروپیگنڈا کی تحقیات کےلیے قائم جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو کل دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جن پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کو جےآئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں فردوس شمیم نقوی ، خالد خورشید خان، میاں اسلم اقبال،حماد اظہر اورعون عباس شامل ہیں۔
شہبازشبیر، وقاص اکرم ، تیمور سلیم ، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی ، نعمان افضل ، جبران الیاس ، سلمان رضا ، زلفی بخاری ، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔
علیمہ خان 19 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکیں ۔ انہیں 21 مارچ کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔