پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔
چوہدری ساجد نے 2008 میں تحریک انصاف جوائن کی تھی اور وہ پی پی 9 گوجر خان سے منتخب ہوئے تھے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
چوہدری ساجد کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور میرا آج سے تحریک انصاف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں اور عدلیہ سے امید ہے اس میں ملوث کرداروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ کی بھی مذمت کرتا ہوں۔