پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔
مارکیٹ نےتاریخ کی بلندترین سطح ایک لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو بارہ پوائنٹس کو چھو لیا،مارکیٹ نے اپنا جنوری میں 118735 پوائنٹس پر پہنچنےکا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، آئل اینڈ گیس ، سیمنٹ ، آٹو ،فرٹیلائزرز، ریفائنری اورفارما سیکٹر میں خریداری کی لہر برقرار ہے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ بنا سکتی ہے،