انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد اضافہ دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 280.21 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 280.27 تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے نرخ یہ رہے، قیمت خرید 280.20 روپے اور قیمت فروخت 280.40 روپے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 280.12 روپے اور قیمت فروخت 282.06 روپے پر بند ہوئی۔
یورو کے مقابلے میں روپے کی قیمت خرید میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے بالترتیب 305.14 روپے اور 308.27 روپے رہے۔
یو اے ای درہم کے مقابلے میں روپے کی قیمت خرید ایک پیسے اضافے سے بالترتیب 76.23 روپے اور قیمت فروخت 76.80 روپے پر مستحکم رہی۔
اوپن مارکیٹ میں کاربار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت فروخت ایک پیسے کی کمی سے بالترتیب 74.71 اور 75.29 روپے رہی۔