مشکاف میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں پر مرمت اور صفائی کا کام جاری ہے۔ حملے کے بعد ٹرین کی بوگیوں کےخصوصی مناظر صرف سماء نے حاصل کر لیے ہیں۔
مشکاف میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفرایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچانے اور سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد صفائی اور مرمت کا کام جاری ہے، حملے کے بعد ٹرین کی بوگیوں کےخصوصی مناظر سامنے آگئے ۔۔ بوگیوں پر باہر سے گولی باری کے نشانات واضح ہیں جبکہ ٹرین کے اندر بھی دستی بم پھٹنے سے نقصانات کو دیکھا جاسکتا ہے، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے مرمت کا کام مکمل کرنے اور سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔