عالمی اور پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد قیمتیں ایک مرتبہ پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیرف اقدامات اور چین کی خریداری سے گولڈ مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2250 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 17 ہزار 350 ورپے کا ہو گیاہے ۔
10گرام سونے کے بھاؤ 2186 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے پر پہنچ گیاہے ، عالمی منڈی میں فی اونس کی قیمت میں 25 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین ہزار سے تجاوز کر گیا ، فی اونس سونا 3 ہزار 22 ڈالر پر جا پہنچاہے ۔