انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 282 روپے 7 پیسے پر پہنچ گیا، جبکہ انٹربینک میں بھی 9 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قدر 280 روپے 26 پیسے ہوگئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر اور طلب و رسد کی صورتحال ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہی ہے۔