ویسٹ انڈیز ویمن اے ٹیم نے پاکستان ویمن اے کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز دو، ایک سے اپنے نام کر لی۔
لاہور میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔
پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.4 اوورز میں 162 رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز اے نے 44.5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف مکمل کر لیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے جنابا جوزف نے ناقابل شکست 51 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے رامین شمیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستانی اننگ میں سدرا نواز نے 27 ، شوال ذوالفقار نے 22 اور انوشا ناصر نے 23 رنز بنائے تھے جبکہ مہمان ٹیم کی جانب سے جہازارا کلاکسٹن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو