سابق بیوروکریٹ افتخار جوگیزئی کی بیٹی صائمہ جوگیزئی نے نجی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
ترجمان نجی ایئر لائنز کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں خاتون مسافر نےہنگامہ آرائی کی، پرواز ای آر 540 کی مسافر نے ایئرہوسٹس کے منہ پرمکا مارا ، خاتون مسافر بورڈنگ کاونٹر سے جہاز میں بیٹھنے تک عملے سے بدتمیزی کرتی رہی، سابق بیور وکریٹ نے بھی بیٹی کو نہیں روکا، خاتون نے سیٹ بیلٹ باندھنے اور ٹیبل بند کرنے کی ہدایت پر عملے کو گالیاں دیں، پائلٹ نے جہاز واپس ٹرمینل بلڈنگ پر لا کرخاتون کو اے ایس ایف کے حوالے کیا ، سابق بیورو کریٹ کے دباؤ پر خاتون کو رات گئے ریلیز کر دیا گیا۔