سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا، برطانوی حکومت نے 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
برطانوی حکومت کی جانب سے ریونیو اینڈ کسٹم کی ویب سائٹ پر جاری فہرست کے مطابق حسن نواز کو ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار دیا گیا ہے، انہوں نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔
برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
برطانوی حکومت نے حسن نواز کے خلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں، ڈاکومنٹ میں حسن نواز کے گھر پر پتہ ’’ایونفیلڈ ہاؤس پارک لین‘‘ دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔