ترکی کے اہم ترین شہر استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میئر استنبول اکرم امام اوغلو کو گرفتار کرلیا گیا، ان پر کرپشن کے الزامات کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں، اس سے پہلے استنبول یونیورسٹی نے میئر کی ڈگری بھی جعلی قرار دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اکرم امام اوغلو اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ہیں اور انہیں صدر اردوان کے متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے، صدارتی امیدوار کیلئے یونیورسٹی ڈگری کی شرط پوری کرنا ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میئر کی گرفتاری کیخلاف استنبول میں شہریوں نے احتجاج کیا اور اکرم امام کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔