اسٹاک مارکیٹ نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ڈھائی ماہ بعد ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں 32 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا۔۔ کراچی سے سید رضوان عالم کی رپورٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے نئی تاریخ رقم کردی، بلند ترین سطح پر بند ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، بدھ کو ہنڈریڈ انڈیکس 973 پوائنٹس اضافے سے ڈھائی ماہ بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف معاشی جائزہ اور اطمینان مارکیٹ میں تیزی کا باعث بنا۔
واضح رہے کہ تین جنوری 2025ء کو کے ایس ای 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس کا ریکارڈ بنایا تھ جبکہ آج دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 1252 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر 32 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا۔