انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر 9 ماہ سے پھنسے دو خلا باز بالاخر زمین پر پہنچ گئے۔
بُچ ولمور اور سونی ولیمز کو ناسا کے جہاز کے ذریعے جانسن اسپیس سینٹر لے جایا گیا جہاں وہ چند روز قیام کے دوران طبی معائنے کے عمل سے گزریں گے ۔
دونوں خلا باز گزشتہ سال جون میں خلا میں گئے تھے تاہم خلائی جہاز میں فنی خرابی کے باعث وہ اسٹیشن پر ہی رک گئے تھے۔
ماہرین کے مطابق طویل خلائی مشن سے خلا بازوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔