سابق پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپیل کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر کا استعمال نہ کیا جائے۔
سابقہ اداکارہ زرنش خان نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے گزارش کرتی ہیں کہ ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔
زرنش نے کہا کہ چونکہ وہ اب پردہ کرتی ہیں اس لیے ان کی واحد درخواست یہی ہے کہ ان کی ماضی کی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ باقی لوگ جو چاہیں لکھیں،لیکن ان کی پرانی تصاویر کا استعمال بند کیا جائے۔
آخر میں انہوں نے دعا دی کہ یہ مہینہ سب کے لیے مبارک ہو۔
واضح رہے کہ زرنش خان نے 2023 میں عمرہ ادا کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا، عمرے کے فوراً بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں۔