ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے ٹرین آپریشن کل سے بحال ہوگا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کر لی گئی ، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس کل سے بحال ہو گی۔
کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس کل نو بجے روانہ ہو گی ، ٹرین کی روانگی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے ، سیکورٹی کے فرائض پولیس اور ایف سی سر انجام دیں گے،ڈرون کے ذریعے بھی ٹرین کی نگرانی کی جائے گی۔
ریلوے اسٹیشن اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے،11 مارچ کو جعفر مشکاف مین جعفر ایکسپریس پر حملے کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہوئی تھی۔