خضدار میں پولیس افسر کے گھر پر دستی بم حملے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خضدار میں پولیس افسر کے گھر پر دستی بم حملے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کوشک میں دھماکا ایس ایچ او حب قادر شیخ کے گھر پر کیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، تحقیقات شروع کردی گئیں۔