بھارت کے مشہور موسیقار اور آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار اے آر رحمٰن کو چنائی کے ایک نجی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بھارت کے مشہور موسیقار اے آر رحمٰن کو سینے میں درد کی شکایت کے باعث چنائی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کا جائزہ لیا۔
ابتدائی معائنے سے پتا چلا کہ وہ روزے کی حالت میں ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔
آج صبح اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کے ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق اے آر رحمٰن اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور ان کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔