حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اوگرا کی سفارش پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل دو سو اٹھاون روپے چون پیسے فی لیٹر میں ہی دستیاب ہوگا۔ مٹی کے تیل کی قیمت ایک سو اڑسٹھ روپے بارہ پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک سو ترپن روپے چونتیس پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔