لاہور میں معروف گلوکارہ نصیبو لال کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، گلوکارہ نے تھانے میں شکایت درج کرائی تاہم بعد میں پولیس کو کارروائی سے روک دیا اور معاملے کو معمولی جھگڑا قرار دیتے ہوئے شوہر سے صلح کرلی۔
معروف گلوکارہ نصیبولال پر جمعہ کو ان کے شوہر نوید نے تشدد کیا، جس سے ان کے چہرے اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ نصیبو لال نے شوہر کے خلاف شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو شکایت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔
تفتیشی ٹیم نے نوید کیخلاف کارروائی شروع کی تو نصیبو لال نے پولیس کو روک دیا اور معاملے کو گھریلو جھگڑا قرار دیتے ہوئے اپنے شوہر کو معاف کردیا۔
پولیس کو جمع کرائے گئے بیان حلفی کے مطابق نصیبو لال کا کہنا تھا نوید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتی، میڈیکل کی ضرورت نہیں، لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔
لاہور کی انویسٹی گیشن پولیس نے مدعی کی درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمے کو نمٹا دیا۔