کینیڈا میں آج (29) اکتوبر کو ہونے والے خالصتان ریفرنڈم سے ایک دن قبل بھارت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گوردوارہ میں 29 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم سے قبل بھارت کے خلاف منعقدہ ریلی میں ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گوردوارہ میں آج ہونے والے خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ سکھ گردوارہ میں 3 ماہ قبل ایک لاکھ 35 ہزار سکھوں نے خالصتان کے حق اور بھارت کیخلاف ووٹ دیا تھا۔
آزاد خالصتان ریلی میں سکھ مرد اور خواتین نے شرکت کی، شرکائے ریلی نے خالصتان اور کینیڈا کے پرچم اٹھایا رکھے تھے۔ شرکاء دلی بنے کا خالصہ، لے کے رہیں گے خالصہ کے نعرے لگارہے تھے۔ برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گوردوارہ میں اتوار کو سکھ ریکارڈ تعداد میں بھارت کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے فیصلہ سنائیں گے۔
واضح رہے کہ گرونانک سکھ گوردوارہ کے باہر 18 جون کو بھارتی حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور کینیڈین وزیراعظم نے بھارتی حکومت پر ڈائریکٹ ہردیپ سنگھ اور دیگر رہنماؤں کو دھمکانے پر الزام لگایا تھا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو