رہنما پی ٹی آئی علی محمدخان نے کہا ہے کہ آپریشن کرناہےتوصوبائی قیادت اورمقامی لوگوں سےبات کرناہوگی، دہشتگردوں سےلڑنا ہم سب کا فرض ہے،پی ٹی آئی ساتھ کھڑی ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماو رکن قومی اسمبلی علی محمدخان نے سماء ٹی وی کے معروف پروگرام "میرے سوال" اینکر ابصار عالم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیاکاکوئی قانون اس طرح کی دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا،دہشتگردی کےمعاملےپرپی ٹی آئی ساتھ کھڑی ہوگی۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمدخان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سےلڑنا ہم سب کا فرض ہے،آپریشن کرناہےتوصوبائی قیادت اورمقامی لوگوں سےبات کرنا ہوگی،جب تک قوم پیچھےکھڑی نہ ہو،کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا،بانی پی ٹی آئی کورہاکیا جائے،وزیراعظم نےجعفر ایکسپریس پرقومی اسمبلی کوبریف نہیں کیا،وزیرداخلہ کاکچھ پتہ نہیں کہ کہاں ہیں؟وزیردفاع نےتنقیدکی۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےمسئلےکاحل فوجی اورسیاسی نہیں ہےہم نےدشمن سےلڑناہے،اپنےلوگوں سےبات کرنی ہے، بانی پی ٹی آئی کورہاکرناہوگا،وہ پوری قوم کواکٹھا کر سکتے ہیں، سیاسی قیادت کاکام ہر مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوتا ہے، ہر جگہ عسکری قیادت کولائیں گےتوآپ کیوں بیٹھےہوئےہیں؟
رکن قومی اسمبلی علی محمدخان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہہ رہےکہ بانی پی ٹی آئی کورہاکریں گےتوہم سپورٹ کریں گے،ہم کہہ رہے ہیں سیاسی قیادت کوایک پیج پرلانےکیلئےبانی سمیت سب سےبات کرناہوگی،اُس وقت کی فوجی قیادت نے تجویز دی تھی طالبان کوواپس لایا جائے، پی ٹی آئی قیادت نے طالبان کوواپس لانے پرخدشات کااظہار کیا تھابانی پی ٹی آئی نےطالبان کوواپس لانےکی منظوری نہیں دی تھی۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمدخان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ختم ہوئی،اس کےبعدشہبازشریف وزیراعظم بنے،شہبازشریف سے پوچھا جائےان کےدورمیں طالبان واپس کیوں آئے؟طالبان واپس آئےتوشہبازشریف نےجنرل باجوہ کیخلاف کیاکارروائی کی؟40ہزاردہشتگرد شہبازشریف کےدورمیں واپس آئے،راناثناءاللہ نےاس چیزکواون کیاتھا،جنرل باجوہ کی تجویزآئی تھی، شہباز شریف وزیراعظم تھے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماکا مزید کہنا ہے کہ ہمارےدورمیں کوئی دہشتگرد واپس نہیں لائےگئے،کسی جوڈیشل کمیشن کےتحت ہی تحقیقات کرالیں،انوارالحق کاکڑنگران وزیراعظم بنے تو ان کےدورمیں تمام معاملات ہوئے،سوال اُس وقت کی عسکری قیادت،شہبازشریف،نگران وزیراعظم سےکیاجائے۔